رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

چمن: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈی سی سی اجلاس، BSDI فیز-III منصوبوں کو حتمی شکل

چمن: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈی سی سی اجلاس، BSDI فیز-III منصوبوں کو حتمی شکل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) چمن کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں منعقد ہوا، جس میں کمانڈر چمن اسکاؤٹس کی معاونت و شرکت کے ساتھ ضلع میں جاری ترقیاتی امور اور BSDI فیز-III کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، چمن اسکاؤٹس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مختلف سرکاری محکموں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ BSDI فیز-III کے تحت تجویز کردہ ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور کیا گیا اور منصوبوں کی ترجیحات، عوامی ضروریات اور ضلع کی مجموعی ترقی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں حتمی شکل دینے کے امور زیرِ بحث آئے۔

ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہری و دیہی علاقوں کی ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور ضلع چمن میں پائیدار و متوازن ترقی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کی تیاری اور تکمیل میں شفافیت، معیار، ضرورت اور عوامی مفاد کو بنیادی ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام ضروری امور بروقت مکمل کر کے انہیں مقررہ طریقۂ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے تاکہ BSDI فیز-III کے منصوبوں سے عوام کو جلد از جلد عملی فائدہ پہنچ سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوامی فلاح و بہبود اور ضلع کی مجموعی ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر، شفاف اور بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار