رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

چمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہ

چمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے مختلف حصوں، کلاس رومز اور انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسکول میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات فوری طور پر بہتر بنائے جائیں اور تعلیمی ادارے میں صاف ستھرا، منظم اور سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔

اساتذہ کی حاضری پر کارروائی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کی حاضری کے رجسٹر اور لاگ بک کا معائنہ کیا، جبکہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف وضاحت طلبی کے نوٹس جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اساتذہ کی غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی

انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ سے نصاب کے متعلق سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد، سبق کی تیاری اور تدریسی عمل کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں موقع پر نقد انعامات بھی دیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے استاد وزیر محمد کی بہترین تدریسی صلاحیتوں، محنت اور موثر طریق تدریس کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی لیٹر جاری کرنے کا اعلان کیا، تاکہ معیاری تدریس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار راجپوت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چمن کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کی بروقت حاضری، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت اسکول میں اساتذہ کی حاضری کا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت اسکول میں اساتذہ کی حاضری کا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت کا کلاس رومز کا دورہ، طلبہ سے نصابی سوالات کر کے تعلیمی استعداد کا جائزہ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت کی نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات کی تقسیم، طلبہ کی حوصلہ افزائی کا عزم۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت کا کلاس رومز کا دورہ، طلبہ سے نصابی سوالات کر کے تعلیمی استعداد کا جائزہ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت کی نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات کی تقسیم، طلبہ کی حوصلہ افزائی کا عزم۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار