چمن: ڈی سی حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ، دور دراز علاقوں تک رسائی کی ہدایت

چمن: ضلع چمن میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو اجلاس ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت چمن کے افسران، پولیو افسران، ضلعی پولیو افسر محمد اشرف اچکزئی اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔
پولیو ٹیموں کے افسران نے مہم کے پہلے روز کی کارکردگی، قطرے پلانے کے عمل، فیلڈ سرگرمیوں اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ٹیموں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطے پر زور دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کا کوئی بچہ قطرے پلائے بغیر نہ چھوڑا جائے اور ضلع کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں سمیت ہر گلی، محلے اور کونے تک ٹیموں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہم کے دوران کسی مصلحت یا نرمی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، فیلڈ ٹیموں کی مسلسل نگرانی ہو اور رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کر کے انہیں ہر صورت قطرے پلائے جائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











