رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیر صدارت سپورٹس، لاء، کلچر اور کموڈیٹی مینجمنٹ کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیر صدارت سپورٹس، لاء، کلچر اور کموڈیٹی مینجمنٹ کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے کے مختلف محکموں کی دو سالہ کارکردگی جائزہ رپورٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپورٹس، لاء، کلچر اور کموڈیٹی منیجمنٹ کے محکموں کی تفصیلی رپورٹیں پیش کی گئیں اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے محکموں میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری خدمات کو عوام تک بروقت اور مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو مزید وسعت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وسائل کی شفاف اور منظم مینجمنٹ کے لیے کموڈیٹی منیجمنٹ میں جدید پالیسیاں اپنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ساز اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے لیے کھیلوں اور یوتھ پروگرامز کو فروغ دیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور کلچرل ایونٹس کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انہیں سماجی بگاڑ سے بچانے پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں محکموں کے سربراہان نے اصلاحات، ڈیجیٹائزیشن اور عوامی فلاح کے لیے آئندہ کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا، جس پر چیف سیکرٹری نے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور اصلاحاتی عمل کی رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار