رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ میں 349 جوانوں کی بھرتی مکمل، 44 خواتین اور 7 اقلیتی امیدوار بھی شامل

ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ میں 349 جوانوں کی بھرتی مکمل، 44 خواتین اور 7 اقلیتی امیدوار بھی شامل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی پی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد کی سربراہی میں قائم ریکروٹمنٹ کمیٹی اور ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی پولیس محترمہ شہلا قریشی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ میں جوانوں کی بھرتی کا عمل شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد پر مکمل کر لیا گیا۔ بھرتی کے دوران تمام امیدواروں کے لیے یکساں مواقع اور مقررہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

بھرتی کے نتیجے میں جنرل کیڈر میل کوٹہ کے تحت 298، لیڈیز کوٹہ میں 44 اور اقلیتی کوٹہ کے تحت 7 جوان بھرتی کیے گئے، یوں مجموعی طور پر 349 جوان ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ کا حصہ بن گئے۔

حکام کے مطابق پورے عمل میں میرٹ، شفافیت اور مقررہ طریقہ کار کو بنیادی اہمیت دی گئی اور امیدواروں کی اہلیت اور دیگر تقاضوں کو مدنظر رکھ کر انتخاب کیا گیا۔ بھرتی کی نگرانی اعلیٰ پولیس حکام نے کی تاکہ کسی بھی مرحلے پر میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہ ہو۔

پولیس حکام نے کہا کہ نئی بھرتیوں سے ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ کی افرادی قوت میں اضافہ ہوگا اور فورس کو مزید منظم، فعال اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ نئے جوانوں کی شمولیت سے کوئٹہ شہر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیسنگ کے دیگر فرائض کے لیے دستیاب نفری بڑھے گی۔

حکام کے مطابق بلوچستان پولیس میں بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو بنیادی اصول کے طور پر برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ اہل، باصلاحیت اور مستحق نوجوانوں کو پولیس فورس میں خدمات انجام دینے کے مواقع ملیں۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ پولیس اشفاق احمد اور ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی پی شہلا قریشی ضلع کوئٹہ میں پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کے لیے منعقدہ ٹیسٹ انٹرویوز کا جائزہ لے رہے ہیں
ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ پولیس اشفاق احمد اور ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی پی شہلا قریشی ضلع کوئٹہ میں پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کے لیے منعقدہ ٹیسٹ انٹرویوز کا جائزہ لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار