رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر استا محمد کا گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ، سیف اللہ مگسی کینال سے تالابوں میں پانی کی منتقلی

ڈپٹی کمشنر استا محمد کا گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ، سیف اللہ مگسی کینال سے تالابوں میں پانی کی منتقلی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال نے گنداخہ ٹاؤن میں پینے کے پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم اور پانی کی لفٹنگ کے مقام کا تفصیلی دورہ کیا اور تالابوں میں پانی کی منتقلی و لفٹنگ کے اقدامات کا معائنہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف اللہ مگسی کینال سے گنداخہ واٹر سپلائی کے تالابوں تک پانی پہنچانے کا عمل جاری ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالاب میں پانی پہنچ چکا ہے، جبکہ مزید ذرائع کو بھی تالابوں کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ گنداخہ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی بحال اور بہتر ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پانی کی لفٹنگ، منتقلی اور ذخیرہ کرنے کا عمل مزید تیز کیا جائے اور تمام مراحل کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سیف اللہ مگسی کینال سے منتقل ہونے والا پانی صاف اور تازہ ہے، گندہ یا مضرِ صحت نہیں، اور عوام سے اپیل کی کہ کسی غیر مصدقہ اطلاع، افواہ یا منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں بلکہ صرف سرکاری محکموں کی مستند معلومات پر اعتماد کریں۔

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال واٹر سپلائی اسکیم گنداخہ کے تالابوں میں پانی اسٹور کرنے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال واٹر سپلائی اسکیم گنداخہ کے تالابوں میں پانی اسٹور کرنے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال واٹر سپلائی اسکیم گنداخہ کے تالابوں میں پانی اسٹور کرنے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال واٹر سپلائی اسکیم گنداخہ کے تالابوں میں پانی اسٹور کرنے کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار