رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر استا محمد کا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ، 101 طلبہ کے الیکٹریشن و سولر کورس کے امتحان کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر استا محمد کا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ، 101 طلبہ کے الیکٹریشن و سولر کورس کے امتحان کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول استا محمد میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے الیکٹریشن کورس کے جاری امتحانی عمل، امتحانی انتظامات، طلبہ کی کارکردگی اور فنی تربیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ہیڈ ماسٹر طارق لاشاری، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ای ایس پی یونیسف سید رضا علی شاہ اور محکمہ محنت و افرادی قوت بلوچستان کے ممتحن شہاب الدین سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو فنی تربیت، امتحانی طریقہ کار اور طلبہ کی عملی استعداد پر بریفنگ دی گئی۔

بتایا گیا کہ سینٹر میں جون 2025 سے مئی 2026 تک الیکٹریشن کا تربیتی کورس جاری رہا جس میں مجموعی طور پر 101 طلبہ نے داخلہ لیا۔ طلبہ کو بجلی کی تنصیبات، وائرنگ، برقی آلات کے استعمال و مرمت اور دیگر بنیادی و جدید امور کے ساتھ سولر پینلز کی تنصیب، سولر سسٹم کی بنیادی تکنیکی معلومات اور عملی مہارتیں بھی سکھائی گئیں تاکہ نوجوان مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر حاصل کر سکیں۔

ہنر مند نوجوان روشن مستقبل کی ضمانت

ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے ان کی تربیت اور مہارتوں کے بارے میں معلومات لیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے، کیونکہ ہنر مند نوجوان اپنے لیے باعزت روزگار پیدا کرنے کے ساتھ خاندان کی معاشی حالت بہتر بنانے اور ملکی معیشت میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹریشن اور سولر ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تربیت روزگار اور خود روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے، اس لیے نوجوان جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتیں نکھاریں اور عملی تجربہ حاصل کریں۔ معیاری فنی تعلیم سے بے روزگاری میں کمی آتی ہے اور نوجوان معاشرے کے کارآمد اور خود انحصار فرد بنتے ہیں، جبکہ ایسے مراکز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ڈپٹی کمشنر نے امتحان میں شریک طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ ہنر مند نوجوان ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول استا محمد میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کر رہے ہیں
استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول استا محمد میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار