رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کا او جی ڈی سی ایل کے زیر تعمیر 100 گھروں کا دورہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کا او جی ڈی سی ایل کے زیر تعمیر 100 گھروں کا دورہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے او جی ڈی سی ایل (OGDCL) کی جانب سے مقامی لوگوں کے لیے تعمیر کیے جانے والے 100 نئے گھروں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا موقع پر جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل، تعمیراتی معیار، بنیادی سہولیات اور دیگر امور کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ منصوبے میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مستحق افراد کو بروقت معیاری اور محفوظ رہائش ملے اور وہ اپنے نئے گھروں میں باعزت طور پر آباد ہو سکیں۔

فریدہ ترین نے کہا کہ صحبت پور کے مقامی لوگوں کے لیے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے 100 گھروں کی تعمیر ایک قابلِ تحسین فلاحی اقدام ہے، جس سے مستحق خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات میسر آئیں گی اور ان کا معیارِ زندگی بھی بہتر ہوگا۔

انہوں نے او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کمپنی مستقبل میں بھی صحبت پور کے عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر سماجی ترقیاتی منصوبوں میں اسی جذبے کے ساتھ مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار