رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر کیچ سے وفود کی ملاقات: پاک ایران بارڈر کی بندش اور آبسر انٹر کالج کے مسائل اٹھائے گئے

ڈپٹی کمشنر کیچ سے وفود کی ملاقات: پاک ایران بارڈر کی بندش اور آبسر انٹر کالج کے مسائل اٹھائے گئے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ضلع کیچ کے مختلف وفود نے ملاقات کی، جس میں عوام کو درپیش مختلف عوامی و اجتماعی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف آفیسر شعیب ناصر، پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی، انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار احمد جوسکی، اعجاز احمد جوسکی، اسحاق روشن، عبدالرحمن سنگر، ظریف زدگ، ٹھیکیدار زبیر، کہدہ نور، فضل کریم، گلزار دوست، سیٹھ یاسین، جمال شکیل، احسان اور دیگر موجود تھے۔

وفود نے ڈپٹی کمشنر کو امن و امان کی صورتحال، پاک ایران بارڈر کی بندش، بی ایس ڈی آئی منصوبے اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور آبسر انٹر کالج کی طالبات کے لیے بس سمیت دیگر ضروری سہولیات کا مطالبہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور امن و امان کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔ پاک ایران سرحد سے متعلق معاملات کے حل اور سرحدی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ جاری ہے اور بارڈر جلد کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آبسر انٹر کالج کے لیے چھ کمروں کی تعمیر اور ضروری فرنیچر کی فراہمی کو بی ایس ڈی آئی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، اور کہا کہ عوامی فلاح، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور علاقے کی ترقی کے لیے دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار