رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، ضیاء اللہ لانگو کا فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔

ان کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی کے مبینہ 8 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مستعدی اور مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں۔

پنجپائی اور خضدار

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر ناکہ بندی کی کوشش کو ناکام بنانا سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کا نتیجہ ہے۔ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کے ذریعے عوامی زندگی اور آمدورفت کو یرغمال نہیں بنا سکتے اور نہ ہی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوششوں میں کامیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ خضدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد ہونا بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایسے اقدامات دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے، امن و امان کی بہتری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اشتہار