گوادر میں عالمی یوم اساتذہ کی تقریب، نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو اعزازی شیلڈز پیش

گوادر: عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
شیلڈز پیش کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر معین الرحمن خان، ڈائریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی قاضی نعمت اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مکران عبدالوہاب، ضلعی ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ، ضلعی آفیسر ایجوکیشن واجہ خدابخش ہاشم اور ضلعی آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) زراتوں شامل تھے۔
مولانا ہدایت الرحمن نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پسنی کی سابق استانی مرحومہ مہر النساء کی خدمات کے اعتراف میں ان کے بھائی وسیم صمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے یونیسیف کے ضلعی منیجر عادل نودزئی کو شیلڈ دی، جبکہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ نے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر، معین الرحمن خان اور سیاسی و سماجی شخصیت میر فاروق کلمتی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











