رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

گڈانی شپ بریکنگ ہانگ کانگ کنونشن کی جانب گامزن، کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کو بی ڈی اے کی بریفنگ

گڈانی شپ بریکنگ ہانگ کانگ کنونشن کی جانب گامزن، کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کو بی ڈی اے کی بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گڈانی: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کے دورہ گڈانی کے موقع پر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے جی ایم شپ بریکنگ طارق بزدار اور انجینئر محبت خان بابر نے محکمانہ بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے 1974 میں بی ڈی اے ایکٹ کی منظوری دے کر بی ڈی اے قائم کی، جبکہ 1978 میں جنرل محمد ضیاء الحق نے گڈانی کی ساحلی پٹی پر شپ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت قرار دینے کی سمری پر دستخط کیے۔ بی ڈی اے کئی عشروں سے اس صنعت کی ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت سے آپریشنل سرگرمیوں اور انتظامات کی نگرانی کر رہی ہے۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ ہانگ کانگ کنونشن کے تحت پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن اور بیورو ویریٹاس کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جبکہ گڈانی کے پانچ نمایاں شپ ری سائیکلرز نے HKC کمپلائنس سرٹیفیکیشن کے لیے انفرادی معاہدے کیے ہیں۔ ہر یارڈ کے لیے شپ ری سائیکلنگ فیسلٹی پلانز (SRFPs) کی تیاری کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں، اور مزدوروں کو حفاظتی تربیت کے لیے غیر ملکی ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

گڈانی یارڈ پاکستان کا صنعتی اثاثہ

سائرہ عطاء نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پاکستان کا صنعتی اثاثہ ہے جو ملکی اسٹیل انڈسٹری کو خام مال فراہم کرتا ہے اور ہزاروں افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار، محفوظ اور بین الاقوامی معیار کی شپ ری سائیکلنگ کی جانب سفر شروع ہوچکا ہے، جو حکومت پاکستان، وزارت میری ٹائم افیئرز، ریگولیٹری اداروں اور شپ بریکرز کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اور پاکستان ہانگ کانگ کنونشن کے تحت ماحولیاتی طور پر محفوظ ری سائیکلنگ کے لیے تیار ہے۔

جی ایم شپ بریکنگ طارق بزدار نے کہا کہ یہ سب صرف کاغذی کمپلائنس کے لیے نہیں بلکہ ہانگ کانگ کنونشن کے تحت حقیقی تبدیلی لانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اور پاکستان کی شپ ری سائیکلنگ انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے لیے تیار ہے۔

کمشنر نے بی ڈی اے، محکمہ ماحولیات اور پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یہاں کے صنعت کار عالمی شپ بریکنگ انڈسٹری میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار