رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابہرنائی: بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ضلعی ٹورنامنٹ پر اتفاقعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستتربت: جامعہ تربت کے بی ایس بوٹنی طلبہ کا جوسک کے طفیل ایگریکلچرل فارم کا تحقیقی دورہریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں زرعی آمدنی ٹیکس اور محکمہ مال کا بارہواں جائزہ اجلاسٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ اور معائنہامریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں جیتنے کی پوزیشن میں، ٹرمپ کو بڑا دھچکادکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاسگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پشکان کے ڈگارو میں نیو پمپنگ اسٹیشن کا افتتاحگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سربندن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہ

چمن میں 16 اور 17 ستمبر کو ایجوکیشنل فیسٹیول، ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس

چمن میں 16 اور 17 ستمبر کو ایجوکیشنل فیسٹیول، ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ضلع چمن میں 16 اور 17 ستمبر کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چمن اور گورنمنٹ شہید ایمل خان اچکزئی بوائز ڈگری کالج چمن میں ہونے والے ایجوکیشنل فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت دونوں کالجز کے پرنسپلز کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیسٹیول کے انتظامات، جاری تیاریوں، صفائی ستھرائی، گراؤنڈز کی تزئین و آرائش، ضروری سہولیات اور مختلف تعلیمی، ثقافتی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فیسٹیول کے تمام انتظامات مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کیے جائیں اور طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مختلف کھیلوں اور فنی سرگرمیوں کی تیاری، طلبہ و طالبات کی پریکٹس اور مقابلوں کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی زور دیا۔

رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، ٹیبلوز اور آرٹ

انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، مختلف کھیلوں، ٹیبلوز، آرٹ اور دیگر تخلیقی و فنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے طلبہ و طالبات کو بھرپور تیاری اور پریکٹس کے مواقع دیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایجوکیشنل فیسٹیول وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی، تخلیقی، فنی اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع چمن میں تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور مثبت و صحت مند تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں اور ایجوکیشنل فیسٹیول اسی کاوش کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کو کامیاب، منظم اور یادگار بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انتظامات، صفائی، تزئین و آرائش، سرگرمیوں کی تیاری اور طلبہ و طالبات کی پریکٹس سمیت تمام امور بروقت مکمل کیے جائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار