رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیر صدارت انسدادِ پولیو صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس، کوریج میں کمی پر تشویش

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیر صدارت انسدادِ پولیو صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس، کوریج میں کمی پر تشویش
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کے جائزے کے ساتھ آئندہ مہم کی تیاریوں، مائیکرو پلاننگ، ویکسینیشن کوریج اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو محترمہ عائشہ رضا نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جبکہ صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق، اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ مہم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

انکار اور زیرو ڈوز بچے دو الگ مسائل

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس قومی مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کی نشاندہی کے ساتھ ان کے مستقل تدارک کے لیے بھی مؤثر اقدامات ضروری ہیں، اور آئندہ نسلوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین پلانے سے انکار اور زیرو ڈوز بچوں کی موجودگی دو مختلف مسائل ہیں، جن کے اسباب کا الگ الگ جائزہ لے کر مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے بالخصوص ان اضلاع کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کی جہاں گزشتہ مہمات میں ویکسینیشن کوریج بہتر رہی لیکن حالیہ مہم میں کم ہوئی، اور ہدایت کی کہ اس کمی کی وجوہات کا فوری تعین کر کے تدارک کیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے پولیو ٹیموں اور ویکسینیٹرز کی حاضری اور فرائض کی انجام دہی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت یا عدم دلچسپی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ جہاں عملے کی کمی ہے وہاں محکمہ صحت فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ناقابلِ حصول ہدف نہیں بلکہ مؤثر حکمتِ عملی، ذمہ داری، اخلاص اور مسلسل نگرانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور کئی شعبوں میں ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ کارکردگی دکھائی ہے، اس لیے پولیو کے خاتمے کے لیے بھی اجتماعی عزم درکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ مہم میں مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں اور کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔

قبل ازیں ای او سی کوآرڈینیٹر بلوچستان انعام الحق نے سابقہ پولیو مہمات کی کارکردگی، موجودہ صورتحال اور آئندہ مہم کی تیاریوں پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار