ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ کا رورل ہیلتھ سینٹر مانی خواہ کا اچانک دورہ

شیرانی: ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) مانی خواہ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورے میں انہوں نے وارڈز، او پی ڈی اور ایمرجنسی سمیت دیگر شعبے دیکھے، زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مریضوں و عوام کے مسائل سن کر ان کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ ڈیوٹیاں باقاعدگی سے انجام دیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری سہولیات میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکزِ صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز دیہی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت کی ترجیح ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری علاج ملے۔ انہوں نے صفائی کا معیار بہتر بنانے، ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر بہتری کے اقدامات جاری رکھے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











