کوئٹہ میں پی پی اے ایف اور محکمہ داخلہ کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس، اورنگزیب کھچی اور ضیاء اللہ لانگو مہمانِ خصوصی

کوئٹہ: بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس محکمہ داخلہ بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے اشتراک سے کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں اہم راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی تھے، جبکہ حکومت بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران، متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس میں بلوچستان کو درپیش مختلف اہم امور، باہمی تعاون، اداروں کے درمیان روابط، سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ حکومت، متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان مؤثر رابطہ، باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشیں صوبے میں مثبت، دیرپا اور پائیدار اقدامات کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
کانفرنس کے دوران شرکاء کی جانب سے صوبے کی ترقی، سماجی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جبکہ اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے عوامی مسائل کے مؤثر حل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











