رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

گوادر: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی زیرِ صدارت کلسٹر ہیڈز کا اجلاس، ڈراپ آؤٹ کی روک تھام پر زور

گوادر: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی زیرِ صدارت کلسٹر ہیڈز کا اجلاس، ڈراپ آؤٹ کی روک تھام پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی زیرِ صدارت گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گوادر میں اسکولز کلسٹر ہیڈز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع گوادر کے تعلیمی امور، کلسٹر بجٹ کے شفاف و مساوی استعمال، کنٹریکٹ اساتذہ کی ایکسٹینشن، ڈراپ آؤٹ پریونشن، تعلیمی مواد کی تقسیم اور اسکولوں کو درپیش مسائل و چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن وہاب مجید، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زراتون، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزی، ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر صقر ناصر، چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، محکمہ تعلیم کے افسران اور مختلف کلسٹرز کے ہیڈ ٹیچرز نے شرکت کی۔

کلسٹر ہیڈز نے بتایا کہ کلسٹر بجٹ تمام فیڈنگ اسکولز میں مساوی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا ہے۔ حالیہ آڈٹ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مالی امور میں شفافیت اور ضابطوں کی پابندی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کنٹریکٹ اساتذہ کی 18 ماہ کی سروس مکمل ہونے کے بعد دوبارہ تعیناتی کو تدریسی عمل کے تسلسل کے لیے اہم قرار دیا گیا، جبکہ ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کے لیے طلبہ کی حاضری کی نگرانی، والدین سے رابطے اور مسلسل غیر حاضر طلبہ کو دوبارہ اسکول لانے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مختلف کلسٹر اسکولز میں ڈی آر آر کٹس، والدین اساتذہ اسکول انتظامی کمیٹی بکس، چیمپئن کلب بکس اور ڈراپ آؤٹ پریونشن کیس مینجمنٹ رجسٹرز بھی تقسیم کیے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گوادر میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل اور چیلنجز اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے تعلیمی معیار کی بہتری، مالی و انتظامی امور میں شفافیت اور ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کے لیے محکمہ تعلیم اور کلسٹر ہیڈز کے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا۔

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کلسٹر ہیڈز کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کلسٹر ہیڈز کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کلسٹر ہیڈز میں اسکولوں کے لیے تعلیمی مواد تقسیم کر رہے ہیں
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کلسٹر ہیڈز میں اسکولوں کے لیے تعلیمی مواد تقسیم کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار