رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

استا محمد میں جدید ویٹرنری ہسپتال سے مالداروں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت، اسٹاف کی کمی کی نشاندہی

استا محمد میں جدید ویٹرنری ہسپتال سے مالداروں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت، اسٹاف کی کمی کی نشاندہی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر ربنواز سومرو نے کہا ہے کہ ضلع استا محمد میں جدید سہولیات سے آراستہ ویٹرنری ہسپتال کے قیام سے علاقے کے مالداروں اور مویشی پال افراد کو اپنے جانوروں کے علاج، تشخیص اور سرجری سمیت دیگر ضروری طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر آ رہی ہیں اور انہیں دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد سے گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال اور دیگر افسران کے ہمراہ کوٹ نور محمد جمالی میں نئے تعمیر ہونے والے جدید ویٹرنری ہسپتال کا افتتاح کیا، اور یہ ہسپتال صوبائی وزیر کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی کا نتیجہ ہے جس پر علاقے کے مالداروں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔

جدید لیبارٹری اور الٹراساؤنڈ

ڈاکٹر ربنواز سومرو کے مطابق یہ ہسپتال نصیرآباد ڈویژن میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے اور بلوچستان کے چند جدید ویٹرنری ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں جدید ویٹرنری لیبارٹری، سرجیکل سیکشن، الٹراساؤنڈ سسٹم، جانوروں کا وزن کرنے کی جدید مشین اور دیگر ضروری شعبے قائم کیے گئے ہیں جن سے مالداروں کو مویشیوں کے علاج اور بیماریوں کی بروقت تشخیص میں نمایاں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چین سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص و علاج میں علمی و عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار مویشیوں سے منسلک ہے، اس لیے جانوروں کا بروقت علاج مالداروں کے معاشی مفادات اور علاقے کی مجموعی معاشی سرگرمیوں کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے ہسپتال میں اسٹاف کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر سے بھرپور استفادے کے لیے تربیت یافتہ اور فنی اسٹاف کی فراہمی انتہائی ضروری ہے؛ مطلوبہ افرادی قوت ملنے پر یہ ادارہ استا محمد سمیت نصیرآباد ڈویژن کے مالداروں کو معیاری سہولیات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کر سکے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار