رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

پولیس لائن خضدار میں یوم دفاع کی تقریب، کمشنر قادر بخش پرکانی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

پولیس لائن خضدار میں یوم دفاع کی تقریب، کمشنر قادر بخش پرکانی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: ملک بھر کی طرح ضلع خضدار میں بھی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس لائن خضدار میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔

بعد ازاں کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی، کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل عرفان بنگش، ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے لیے خصوصی دعا کی۔

مقررین نے 6 ستمبر 1965 کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن پاکستانی قوم اور پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا کر جرات، بہادری اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی، اور انہی قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کر رہا ہے
کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کر رہا ہے
کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کے لیے دعا کر رہے ہیں
کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کے لیے دعا کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار