رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

گورنمنٹ ڈگری کالج استا محمد میں 929 طلبہ زیر تعلیم، طالبات کی ایوننگ بی ایس کلاسز کو مسائل کا سامنا

گورنمنٹ ڈگری کالج استا محمد میں 929 طلبہ زیر تعلیم، طالبات کی ایوننگ بی ایس کلاسز کو مسائل کا سامنا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج استا محمد پروفیسر عبیداللہ خان زہری نے کہا ہے کہ کالج نصیر آباد ڈویژن میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جہاں بی ایس پروگرامز میں اس وقت 929 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں 609 طلباء اور 320 طالبات شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن نصیر آباد نیک محمد سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ طلباء کا تناسب 65.55 فیصد اور طالبات کا 34.45 فیصد ہے، اور یہاں کچھی، جھل مگسی، جعفرآباد اور صحبت پور سمیت ڈویژن کے مختلف علاقوں سے طلبہ پڑھنے آتے ہیں۔ بی ایس پروگرامز بی ایس کوآرڈینیٹر محمد طاہر کولاچی کی نگرانی میں منظم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صبح کے اوقات میں طلباء کی بی ایس کلاسز کے لیے 40 اور شام کو طالبات کی کلاسز کے لیے 28 اساتذہ، یعنی مجموعی طور پر 68 اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شام کی کلاسز سے علاقے اور دور دراز کی بچیوں کے لیے اپنے ہی شہر میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلے ہیں۔

ایوننگ کلاسز اور داخلوں کا مسئلہ

پرنسپل کے مطابق اعلیٰ حکام کی خواہش ہے کہ طالبات کی ایوننگ کلاسز کو صبح کی شفٹ میں ضم کر کے کو ایجوکیشن کے تحت چلایا جائے، تاہم مقامی قبائلی و سماجی ماحول میں اس سے عملی مسائل کا خدشہ ہے؛ یہ معاملہ ان کے اختیار سے باہر ہے اور حتمی فیصلہ اعلیٰ سطح پر ہوگا۔ اسی صورتحال کے باعث نئے سیشن 2026ء میں طالبات کے بی ایس داخلے متاثر ہوئے اور بند رہے، تاہم والدین کے مطالبے پر حل کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال سے ملاقات میں ایوننگ کلاسز کے اساتذہ کے لیے اضافی اعزازیہ، تدریسی عملے کی کمی اور طالبات کے داخلوں پر تبادلہ خیال ہوا، اور ڈپٹی کمشنر نے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور حل کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی۔ پرنسپل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکریٹری کی ترجیحات میں تعلیم نمایاں ہے اور کالج میں بی ایس پروگرامز کو مزید مستحکم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

استا محمد: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج استا محمد پروفیسر عبیداللہ خان زہری ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد سے گفتگو کر رہے ہیں
استا محمد: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج استا محمد پروفیسر عبیداللہ خان زہری ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد سے گفتگو کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار