رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا پولیو مہم کے دوسرے روز ٹیموں کا معائنہ، رہ جانے والے بچوں کو کور کرنے کی ہدایت

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا پولیو مہم کے دوسرے روز ٹیموں کا معائنہ، رہ جانے والے بچوں کو کور کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کا فیلڈ میں معائنہ کیا اور بچوں کو قطرے پلانے کے عمل، ٹیموں کی کارکردگی اور مقررہ اہداف کے حصول میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف ٹیموں سے ملاقات کرکے ان کی فیلڈ میں موجودگی، حاضری، بچوں کی کوریج اور مہم کے دوران درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور گھر گھر جا کر قطرے پلانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں تک رسائی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کی فوری نشاندہی کرکے انہیں دوبارہ کور کیا جائے تاکہ مہم کے اہداف مکمل طور پر حاصل ہوں۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مسئلے سے متعلقہ حکام کو فوری آگاہ کریں۔

انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، کیونکہ والدین کے تعاون سے ہی مہم مؤثر بنائی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع دکی میں مہم کی مؤثر نگرانی اور فیلڈ کوریج کے لیے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار