رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی میں ملیریا پروگرام کے تحت کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی چار روزہ ICCM تربیت

لورالائی میں ملیریا پروگرام کے تحت کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی چار روزہ ICCM تربیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ملیریا پروگرام کے تحت چار روزہ ICCM (Integrated Community Case Management) تربیتی پروگرام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملیریا پروگرام سے وابستہ ماہرین، ٹرینرز، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز (CHWs) اور کمیونٹی ریسپانس پرسنز (CRPs) نے شرکت کی۔

انڈس ہسپتال (IHHN) کے پروگرام آفیسر ہارون احمد، BRSP ملیریا پروگرام کے DPC محمد اسحاق اور ماسٹر ٹرینر امیر عزیز نے بطور ٹرینرز شرکا کو ملیریا سمیت مختلف متعدی امراض کی روک تھام، بروقت تشخیص، ابتدائی طبی معاونت، مریضوں کی رہنمائی اور کمیونٹی کی سطح پر بیماریوں کے مؤثر کنٹرول کی تربیت دی۔

ڈاکٹر فہیم خان نے کہا کہ ملیریا، ایچ آئی وی اور ٹی بی جیسے خطرناک متعدی امراض کو مؤثر احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص، علاج اور عوامی شعور کے ذریعے بڑی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ بیماریوں کے خلاف جنگ صرف محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد، بالخصوص کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی ریسپانس پرسنز کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلومات اور شعور ہی بیماریوں کی روک تھام کا مؤثر ذریعہ ہیں، اس لیے فیلڈ میں کام کرنے والے CHWs اور CRPs عوام کو ملیریا سے بچاؤ، مچھر کی افزائش کے خاتمے، صفائی ستھرائی، احتیاطی تدابیر اور بروقت طبی معائنہ و علاج کے بارے میں آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت معیاری طبی سہولیات کے ساتھ متعدی امراض کی روک تھام اور کمیونٹی سطح پر آگاہی کے لیے اقدامات کر رہا ہے، اور تربیت یافتہ کمیونٹی ورکرز بیماریوں کی بروقت نشاندہی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تربیتی سیشن میں عملی مثالوں، سوال و جواب اور فیلڈ کیسز کے ذریعے بیماریوں کی شناخت، ابتدائی نگہداشت، بروقت ریفرل اور کمیونٹی آگاہی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ ٹرینرز نے کہا کہ کمیونٹی کی فعال شمولیت کے بغیر متعدی امراض پر مکمل قابو مشکل ہے۔ اختتام پر ڈاکٹر فہیم خان نے ٹرینرز اور شرکا کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تربیت یافتہ عملہ ملیریا سمیت متعدی امراض کی روک تھام میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار