رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ کے حکم پر کوئٹہ کے طوغی روڈ پر بند راستہ کھول دیا گیا، دیوار گرا کر آمدورفت بحال

وزیر اعلیٰ کے حکم پر کوئٹہ کے طوغی روڈ پر بند راستہ کھول دیا گیا، دیوار گرا کر آمدورفت بحال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے علاقہ مکینوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے طوغی روڈ پر بند راستہ فوری کھولنے کی ہدایت کی۔

عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا فوری نوٹس، طوغی روڈ پر بند راستہ کھول کر شہریوں کے لیے آمدورفت بحال کر دی گئی۔ عوامی راستوں میں رکاوٹیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی

اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسن کھوسہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے افسران کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا اور سڑک کے راستے میں تعمیر کی گئی دیوار گرا کر آمدورفت بحال کر دی۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی تھی کہ اسٹریٹ میں دیوار قائم کر کے راستہ بند کر دیا گیا ہے جس سے انہیں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ عوامی راستوں اور سڑکوں پر غیر قانونی رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کوئی دشواری نہ ہو۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار