رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

اسما جتک اور لائبہ ستار کیس کے ملزمان قانون سے نہیں بچ سکیں گے: ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اسما جتک اور لائبہ ستار کیسز میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر ہوں، انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

لائبہ ستار کیس

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ قلات میں لائبہ ستار کیس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اہل خانہ کی نشاندہی پر چار ملزمان نامزد کیے گئے تھے۔

ان کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے عدالت میں راضی نامہ پیش کیے جانے کے بعد دو گرفتار افراد بری ہوگئے، جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ اس کیس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایات کو پامال کرنے اور غیرت کے نام پر ظلم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اسما جتک کیس

اسما جتک کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسما جتک ہو یا کوئی اور، سب ہماری بیٹیاں اور بہنیں ہیں۔ حکومت اسما جتک کے ساتھ ہونے والے ظلم کو محسوس کرتی ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرم کرنے والا شخص اکثر گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپنے کی جگہ تلاش کرتا ہے، تاہم دونوں کیسز کے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بلوچستان کے عوام کو یقین دلایا کہ خواتین کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

اشتہار