رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید، سرکاری اسلحہ لے گئے

نصیرآباد: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید، سرکاری اسلحہ لے گئے

نصیرآباد: پولیس تھانہ صدر کی حدود میں بیدار بیرون کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار احمد لاشاری اور عبدالملک بگٹی شہید ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ورثا کا دھرنا

شہید اہلکاروں کے ورثا نے لاشیں پٹ فیڈر پل قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دے دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

قائم مقام ایس ایس پی نصیرآباد معروف عثمان اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، جس کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کی گئی، جس میں پولیس افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اشتہار