رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

کوئٹہ: صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک کی جتک ہاؤس میں حلقے کے معززین سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

کوئٹہ: صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک کی جتک ہاؤس میں حلقے کے معززین سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، لوگوں کے مسائل کا حل اور حلقۂ انتخاب کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کی مشکلات کو سمجھنا، ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار جتک ہاؤس کوئٹہ میں حلقۂ انتخاب سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں حلقۂ انتخاب کے دوستوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل، عوام کو درپیش مشکلات اور مختلف امور سے آگاہ کیا۔ حاجی میر علی مدد جتک نے تمام امور غور سے سنے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ عوامی خدمت کے مشن کو پوری لگن اور خلوص کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور ان کے درمیان مضبوط رابطہ ہی مؤثر عوامی خدمت کی بنیاد ہے۔ وہ اپنے حلقے کے عوام اور دوستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

حاجی میر علی مدد جتک نے مزید کہا کہ جتک ہاؤس عوام کے لیے ہمیشہ کھلا ہے اور حلقۂ انتخاب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مسائل اور شکایات کے سلسلے میں بلا جھجھک ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ عوام کی خدمت ان کے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی، جسے وہ پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔

ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور حلقۂ انتخاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے انکی رہائشگاہ پر علاقے کے لوگ ملاقات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے انکی رہائشگاہ پر علاقے کے لوگ ملاقات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے انکی رہائشگاہ پر علاقے کے لوگ ملاقات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے انکی رہائشگاہ پر علاقے کے لوگ ملاقات کر رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار