رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

بلوچستان میں ایف ڈبلیو او کی کارکردگی ناقص رہی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

بلوچستان میں ایف ڈبلیو او کی کارکردگی ناقص رہی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
فائل فوٹو: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ ان کے مطابق ایف ڈبلیو او کی بلوچستان میں کارکردگی ناقص رہی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ این ایچ اے بلوچستان میں کام نہیں کر رہا، اور این ایچ اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان نہیں آتے۔

ڈاکٹر مالک بلوچ کے نقطہ اعتراض پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ایف ڈبلیو او ایک منظم ادارہ ہے جو کوالٹی کی بات کرتا ہے۔ ہم نے انہیں بغیر ٹینڈر کے پروجیکٹس دیے، لیکن ان کے بقول ان کے اپنے علاقے میں ناقص سڑک بنائی گئی، جسے بعد میں حکومت کو خود درست کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایف ڈبلیو او پروجیکٹس لے کر پیٹی ٹھیکیداروں کو دے دیتا ہے اور وہ پیٹی ٹھیکیدار کام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ایوان متفق ہے کہ ایف ڈبلیو او کو دیے گئے پروجیکٹس میں وہ بری طرح ناکام ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبے عام بلوچستانی کے لیے ہیں۔ ان منصوبوں پر حملے کرنے، پل گرانے اور سڑکیں تباہ کرنے والے بلوچوں کے خیر خواہ نہیں ہیں، وہ صوبے کو لاحاصل جنگ میں ڈال رہے ہیں۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

اشتہار