رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

خضدار: میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں محکموں کا ماہانہ جائزہ اجلاس

خضدار: میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں محکموں کا ماہانہ جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: ڈی سی آفس خضدار کے کانفرنس ہال میں ضلع خضدار کے تمام محکموں کا ماہانہ جائزہ اجلاس اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد تمام محکموں نے باری باری اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

محکموں کی بریفنگ

محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری، جبکہ محکمہ بی اینڈ آر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اربن پلاننگ نے جاری ترقیاتی اسکیموں، سڑکوں اور واٹر سپلائی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ محکمہ حیوانات، زراعت اور دیگر محکموں کے آفیسران نے بھی اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ہدایات

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میر یونس عزیز زہری نے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبے کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خضدار ایک پسماندہ ضلع ہے، یہاں کے عوام کو تعلیم، صحت، پانی اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے اور ہر منصوبے میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور دیرپا سہولیات میسر آ سکیں۔

میر یونس عزیز زہری نے مزید کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنے دفاتر میں عوام کے لیے آسانی پیدا کریں، عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی نہ برتیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ تیار رکھیں اور وہ خود ان کے دفاتر جائیں گے، تاکہ جن محکموں کی کارکردگی خراب ہے ان کی نشاندہی ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار