رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: کمشنر ولی محمد بڑیچ کا ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

لورالائی: کمشنر ولی محمد بڑیچ کا ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زین اللہ کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ہسپتال کے شعبوں کا معائنہ

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ڈاکٹرز کے او پی ڈی رومز، لیبارٹری، آپریشن تھیٹر، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین سینٹر، ادویات سنٹر، ہسپتال میں قائم کنٹرول روم اور پانی کے بور سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے ہر شعبے کی کارکردگی، دستیاب سہولیات، مریضوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

کمشنر نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں کی موجودگی، تشخیص اور علاج کے معیار کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں کی جانے والی اصلاحات اور انہیں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی۔

ادویات سنٹر کے دورے کے موقع پر کمشنر نے ہسپتال میں دستیاب ادویات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور ادویات کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ضروری ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

صحت عامہ اور حاضری کے احکامات

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو معیاری، بروقت اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لورالائی ٹیچنگ ہسپتال نہ صرف ضلع لورالائی بلکہ پورے لورالائی ڈویژن اور ملحقہ اضلاع کے عوام کے لیے ایک اہم طبی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں دور دراز علاقوں سے مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال نے محدود وسائل کے باوجود عوام کو مختلف شعبوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قابلِ ذکر اقدامات کیے ہیں، تاہم ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، موثر انتظامی اقدامات اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کی ضرورت ہے۔

کمشنر نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری کے حوالے سے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بروقت اور یقینی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مریضوں کو ڈاکٹرز کی عدم دستیابی یا غیر ضروری انتظار کی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ سرکاری ذمہ داری کو خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ انجام دیں اور مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ اور شائستہ رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ او پی ڈی، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، تشخیصی مراکز اور دیگر اہم شعبہ جات میں عملے کی موجودگی اور کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت میسر آسکے۔

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، مریضوں اور ان کے لواحقین کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ہسپتال میں دستیاب مشینری و طبی آلات کو فعال حالت میں رکھا جائے تاکہ عوام کو علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے انتظامیہ، محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کو باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، جبکہ ہسپتال میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار