رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

کوئٹہ: بلال خان کاکڑ اور EXIM بینک کے صدر کی ملاقات، کاروباری قرضوں پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: بلال خان کاکڑ اور EXIM بینک کے صدر کی ملاقات، کاروباری قرضوں پر تبادلہ خیال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (EXIM Bank) کے صدر و سی ای او شہباز ایچ سید نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان کے کاروباری طبقے کو درپیش مالی مشکلات، بالخصوص قرضوں کے حصول میں رکاوٹوں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے شہریار خان بھی موجود تھے۔

بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں، صنعت کاروں، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو اپنے کاروبار کی توسیع کے لیے مالی معاونت اور قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ EXIM بینک اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرے اور بلوچستان کے کاروباری افراد کو آسان شرائط پر قرضوں اور مالی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں تعاون کرے، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی تجارت میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

EXIM بینک کے صدر و سی ای او شہباز ایچ سید نے بلوچستان کے کاروباری طبقے کو مالی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثبت دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دونوں جانب سے اس سلسلے میں تعاون کو آگے بڑھانے اور قابلِ عمل اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار