رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابہرنائی: بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ضلعی ٹورنامنٹ پر اتفاقعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستتربت: جامعہ تربت کے بی ایس بوٹنی طلبہ کا جوسک کے طفیل ایگریکلچرل فارم کا تحقیقی دورہریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں زرعی آمدنی ٹیکس اور محکمہ مال کا بارہواں جائزہ اجلاسٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ اور معائنہامریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں جیتنے کی پوزیشن میں، ٹرمپ کو بڑا دھچکادکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاسگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پشکان کے ڈگارو میں نیو پمپنگ اسٹیشن کا افتتاحگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سربندن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہ
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد میں بند اسکول فعال بنانے کے لیے 11 نئے اساتذہ کو تقرری کے آرڈرز تقسیم

نصیرآباد میں بند اسکول فعال بنانے کے لیے 11 نئے اساتذہ کو تقرری کے آرڈرز تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع نصیرآباد سے جہالت کے اندھیروں کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ کے لیے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

فیز تھری کے تحت بند اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے ضلع نصیرآباد میں 11 نئے میل اور فیمیل اساتذہ کو تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل، ایس ایس پی اسد ناصر، ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز عبدالواسع کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ نے بھی امیدواروں میں آرڈرز تقسیم کیے۔

کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ جن اساتذہ کو تعیناتی کے آرڈرز دیے گئے ہیں ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ضلع نصیرآباد سے جہالت کے اندھیروں کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کریں اور بچوں کی بہترین انداز میں تعلیم و تربیت کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و صوبے کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ تعینات ہونے والے اساتذہ کی مؤثر مانیٹرنگ بھی یقینی بنائے گی۔ اسکولوں کو فعال رکھنا، طلبہ کی حاضری یقینی بنانا اور معیاری تدریس فراہم کرنا اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے، لہٰذا تمام اساتذہ پوری دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل فیمیل ٹیچر کو تعیناتی کے آرڈر دے رہے ہیں
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل فیمیل ٹیچر کو تعیناتی کے آرڈر دے رہے ہیں
نصیرآباد: ایس ایس پی اسد ناصر ٹیچر کو تعیناتی کے آرڈر دے رہے ہیں
نصیرآباد: ایس ایس پی اسد ناصر ٹیچر کو تعیناتی کے آرڈر دے رہے ہیں
نصیرآباد: ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز عبدالواسع کاکڑ ٹیچر کو تعیناتی کے آرڈر دے رہے ہیں
نصیرآباد: ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز عبدالواسع کاکڑ ٹیچر کو تعیناتی کے آرڈر دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار