رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

خاران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس: بی ایس ڈی آئی کے تحت واٹر سپلائی اسکیمیں سولر پر منتقل کرنے کی کوشش

خاران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس: بی ایس ڈی آئی کے تحت واٹر سپلائی اسکیمیں سولر پر منتقل کرنے کی کوشش
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خاران: ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بین المحکمہ جاتی امور اور عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق ایجنڈوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر سنان جمالی، ایس پی صدورو لاشاری، ایکسیئن بلڈنگ قاضی بلال احمد، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی امان اللہ شاہوانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرزاق کبدانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختیار احمد ڈومکی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر مشتاق مہیم اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نور احمد کبدانی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں، واپڈا کے واجبات، ریکوری اور دیگر اہم انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو نے کہا کہ BSDI کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں، اور آئندہ بھی ایسی منصوبہ بندی کو ترجیح دی جائے گی جس سے زیادہ سے زیادہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب جان نوشیروانی BSDI کے تحت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی تمام واٹر سپلائی اسکیموں کو شمسی توانائی (سولر سسٹم) پر منتقل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اور اسی وژن کے تحت صحت، تعلیم اور دیگر عوامی خدمات کے شعبوں میں جدید سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔

خاران: ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
خاران: ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار