رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کا بازار کا سرپرائز دورہ، نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 9 پیکٹ ضبط

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کا بازار کا سرپرائز دورہ، نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 9 پیکٹ ضبط
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گنداواہ: اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد رمضان کرد نے گنداواہ شہر کے مرکزی بازار کا سرپرائز دورہ کیا اور سبزی و فروٹ، گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد اور پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں، اور بالخصوص سبزی فروشوں اور قصابوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ سرکار کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق گوشت، سبزی اور دیگر اشیا فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ زائد المیعاد اشیا فروخت کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی ستھرائی اور اشیا کے معیار پر زور دیا اور دکانوں کے آگے ناجائز تجاوزات اور عارضی تھڑے ہٹانے کی سختی سے تنبیہ کی۔ انہوں نے دکانوں پر رکھے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 09 پیکٹ ضبط کر کے قانونی کارروائی کی اور دکانداروں کو غیر قانونی اشیا رکھنے اور فروخت کرنے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار