اوچ پاور پلانٹ کی سکیورٹی: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کو پی آر او طارق خان جمالی کی بریفنگ

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل سے اوچ پاور پلانٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد طارق خان جمالی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قادر خان کھوسہ، منظور شیرازی اور دیگر بھی موجود تھے۔
طارق خان جمالی نے پاور پلانٹ کی موجودہ صورتحال اور مجموعی سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران پلانٹ کی اہمیت، تنصیب کے اطراف سکیورٹی صورتحال، انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے پیشگی اقدامات اور اداروں کے درمیان رابطہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور دیگر حفاظتی انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ ایک اہم قومی تنصیب ہے جس کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام حفاظتی اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون مزید مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم تنصیبات کی سکیورٹی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











