رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

ایم ڈی کیٹ میں بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن: گورنر مندوخیل کا ولی اللہ ترین کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

ایم ڈی کیٹ میں بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن: گورنر مندوخیل کا ولی اللہ ترین کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ایف ایس سی کے طالب علم ولی اللہ ترین ولد عین الدین کی ایم ڈی کیٹ میں شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔

ڈسٹرکٹ پشین سے تعلق رکھنے والے ولی اللہ ترین نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT BUHMS University) میں 91 فیصد نمبر حاصل کرکے بلوچستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

گورنر نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر کی محنت، لگن اور تعلیمی قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی غیر معمولی کامیابیاں نہ صرف ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ دوسرے طالب علموں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار