رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

اُستا محمد میں غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن پر اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا علماء کے ساتھ اجلاس

اُستا محمد میں غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن پر اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا علماء کے ساتھ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اُستا محمد: ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد ماریہ شمعون کی زیرِ صدارت تحصیل اُستا محمد میں غیر رجسٹرڈ مدارس کے علمائے کرام، منتظمین اور متعلقہ نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مدارس کی رجسٹریشن کے عمل، طریقہ کار، ضروری دستاویزات اور متعلقہ امور سے آگاہی دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے منتظمین کو رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات، ریکارڈ کی تکمیل اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق درخواست جمع کرانے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے تاکہ مدارس کو درپیش انتظامی امور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت حل کیے جا سکیں۔

علمائے کرام اور منتظمین نے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش مسائل، مشکلات اور تحفظات سے آگاہ کیا جنہیں غور سے سنا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ رجسٹریشن کا عمل سہل بنانے اور مدارس کی انتظامیہ کو درکار معاونت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ مدارس کی انتظامیہ رجسٹریشن بروقت مکمل کرنے کے لیے حکام سے تعاون کرے اور مطلوبہ دستاویزات و ریکارڈ مکمل رکھے۔ اجلاس کا مقصد علماء اور منتظمین کو رجسٹریشن کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کرنا، ان کے مسائل کا جائزہ لینا اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنانا تھا۔

استا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون غیر رجسٹرڈ مدارس کے علمائے کرام کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
استا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون غیر رجسٹرڈ مدارس کے علمائے کرام کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار