رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

بارکھان: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر مہردین کھیتران نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بارکھان کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ماجد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شعبہ جات اور مریضوں کا جائزہ

ڈاکٹر مہردین کھیتران نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے طبی عملے سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، علاج معالجے کی سہولیات اور سروسز کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ویکسین فریج، ادویات اور ڈائیلاسز وارڈ

ڈاکٹر مہردین کھیتران نے ویکسین فریج، ادویات کے اسٹاک، نیوٹریشن سینٹر اور ڈائیلاسز وارڈ کا خصوصی معائنہ کیا اور متعلقہ عملے سے دستیاب سہولیات، ادویات کی فراہمی اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ لی۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو بروقت معیاری علاج کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

موضوعات:
اشتہار