رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

بی ٹیوٹا کے ایم ڈی عبدالکبیر زرکون کی برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات، فنی تعلیم میں تعاون پر اتفاق

بی ٹیوٹا کے ایم ڈی عبدالکبیر زرکون کی برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات، فنی تعلیم میں تعاون پر اتفاق
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون کی وفد کے ہمراہ برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن (Alison Blackburne) سے اہم اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بلوچستان میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم (TVET) کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور صوبے میں اس شعبے کے مزید فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گفتگو میں بلوچستان میں فنی تربیت کی بہتری اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں برٹش کونسل کے مثبت اور متحرک کردار کو بھی سراہا گیا۔

برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن نے مہمانوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور بلوچستان میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے مکمل، مسلسل اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے اختتام پر باہمی تعلقات اور تعاون کی علامت کے طور پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار