رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

تربت: جامعہ تربت کے یوسف مجاہد بلوچ کا ایم ایس تھیسس کامیابی سے دفاع

تربت: جامعہ تربت کے یوسف مجاہد بلوچ کا ایم ایس تھیسس کامیابی سے دفاع
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے ایم ایس اسکالر محمد یوسف مجاہد بلوچ نے اپنے ایم ایس تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ تحقیقی مقالہ جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا۔

زبانی امتحان کے لیے جامعہ گوادر کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرر ڈاکٹر محمد ارشاد بلیدی کو ایکسٹرنل ایگزامینر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے امتحان میں شرکت کی۔ انہوں نے امیدوار کے تحقیقی کام کا جائزہ لیا اور اس کے تحقیقی طریقۂ کار اور اخذ کردہ نتائج کے بارے میں سوالات کیے۔

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں اپنے طلبہ کو معیاری تحقیق کے مواقع فراہم کرنے اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار