رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلت

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی بلوچ کی سربراہی میں سبزی منڈی کو تربت شہر سے مضافاتی علاقے سری کہن منتقل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محبوب علی، ایگریکلچر آفیسر چاکر علی، ایس ڈی او واپڈا عبدالحلیم، سینیٹری انسپکٹر حبیب جالب، سبزی منڈی کے دکاندار غلام رسول اور فضل الرحمن، انجمن تاجران کیچ کے حاجی کریم بخش اور ایس آئی آسمی بجار سمیت دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

منتقلی کی ضرورت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی بلوچ نے خطاب میں کہا کہ سری کہن میں میونسپل کارپوریشن تربت کی جانب سے سبزی منڈی کی عمارت تیار کر لی گئی ہے، لہٰذا تربت شہر میں قائم تمام سبزی منڈیوں کے مالکان اپنی دکانیں اور کاروبار جلد از جلد نئی سبزی منڈی سری کہن منتقل کریں۔

انہوں نے کہا کہ تربت شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے، شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت دینے اور بڑے مال بردار گاڑیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کے لیے شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس لیے سبزی منڈی کی منتقلی ناگزیر ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھتے ہوئے شہری مسائل بھی موثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کبزئی اور چیف آفیسر شعیب ناصر نے بھی خطاب میں منڈی کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دکانداروں پر واضح کیا کہ شہر میں ٹریفک کی بہتری اور انتظامی امور کو موثر بنانے کے لیے نئی سبزی منڈی کو فعال کرنا ضروری ہے۔

دکانداروں کا موقف

اجلاس کے دوران سبزی منڈی کے دکانداروں کے نمائندوں نے بھی اپنا موقف پیش کیا۔

انہوں نے منتقلی کے انتظامات مکمل کرنے اور کاروبار نئی جگہ منتقل کرنے کے لیے انتظامیہ سے چھ ماہ کی مہلت طلب کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور سبزی منڈی کو تربت شہر سے سری کہن منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

اجلاس میں انتظامیہ نے دکانداروں کو منتقلی کے لیے چھ ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ تربت شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، شہری نظم و ضبط برقرار رکھنے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ ادارے اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔

موضوعات:
اشتہار