تربت: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہسر میں سائنسی نمائش، طلبہ کے تقریباً 36 پروجیکٹس پیش

تربت: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہسر میں طلبہ میں سائنسی شعور، تخلیقی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
نمائش میں فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے تقریباً 36 سائنسی پروجیکٹس پیش کیے گئے۔ طلبہ نے اپنے تیار کردہ سائنسی ماڈلز مہمانوں کے سامنے پیش کیے اور ان کے طریق کار اور افادیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر صابر علی، ایڈیشنل ڈویژنل ڈائریکٹر صابر دانش، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر اصغر علی، ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دشت شیر جان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نعیم گچکی نے نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اسکول کے اساتذہ کے مطابق ان پروجیکٹس کا مقصد طلبہ کو عملی تعلیم کی طرف راغب کرنا اور انہیں سائنسی ماڈلز بنانے کا تجربہ فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں اعلیٰ جماعتوں میں سائنسی سرگرمیوں میں بہتر انداز میں حصہ لے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عملی سرگرمیوں سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی تصورات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
آخر میں اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے نمائش میں شرکت کرنے والے تعلیمی افسران کا شکریہ ادا کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











