رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

جامعہ گوادر کے بی ایس اکنامکس میں بلیو اکانومی کورس منظور، بورڈ آف اسٹڈیز کا دوسرا اجلاس

جامعہ گوادر کے بی ایس اکنامکس میں بلیو اکانومی کورس منظور، بورڈ آف اسٹڈیز کا دوسرا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: جامعہ گوادر کے شعبہ معاشیات کے بورڈ آف اسٹڈیز کا دوسرا اجلاس پی سی ٹی وی آئی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں بی ایس اکنامکس پروگرام کے تعلیمی امور، نصابی اصلاحات اور طلبہ کی پیشہ ورانہ ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کی، جبکہ چیئرپرسن شعبہ معاشیات محترمہ شمع سلیمان نے گفتگو کی قیادت کی۔

اجلاس میں بی ایس اکنامکس کے طلبہ کے لیے پیشہ ورانہ سرٹیفکیشن لازمی قرار دینے اور بین الشعبہ جاتی کورس «AI for Everyone» نصاب میں شامل کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ بورڈ نے بی ایس اکنامکس پروگرام میں «بلیو اکانومی» کو اہم کورس کے طور پر متعارف اور منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔

شرکاء نے کہا کہ گوادر کی ساحلی، بحری اور معاشی اہمیت کے پیش نظر بلیو اکانومی کی تعلیم طلبہ کو خطے کے معاشی مواقع اور جدید اقتصادی رجحانات سے بہتر طور پر روشناس کرائے گی۔ نصاب کو عصرِ حاضر کی تعلیمی، ڈیجیٹل اور پیشہ ورانہ ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جدید شعبوں، بین الشعبہ جاتی تعلیم اور علاقائی اہمیت کے مضامین شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں فیکلٹی ممبران سلیمان، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر رابعہ اسلم اور اکرام بلوچ شریک ہوئے، جبکہ بیرونی اراکین یونیورسٹی آف تربت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر و رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار