رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد میں دودھ 280 روپے لیٹر بیچنے کی شکایات پر کارروائی، سرکاری نرخ 220 روپے پر عمل کی ہدایت

جعفرآباد میں دودھ 280 روپے لیٹر بیچنے کی شکایات پر کارروائی، سرکاری نرخ 220 روپے پر عمل کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کو عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ ضلع میں دودھ سرکاری نرخ سے زائد، یعنی 280 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر نائب تحصیلدار جھٹ پٹ سلطان احمد نے بائی پاس کے علاقے کا اچانک دورہ کیا، مختلف دودھ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور موقع پر دودھ کے نرخ چیک کیے۔ دودھ فروشوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخ 220 روپے فی لیٹر کے مطابق ہی دودھ فروخت کریں۔

نائب تحصیلدار نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی، ناجائز منافع خوری یا عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جعفرآباد عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، اور ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار