رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈی سی خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا حکم

جعفرآباد: ڈی سی خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے، اساتذہ کی حاضری، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی، تدریسی سرگرمیوں کی بہتری اور محکمہ تعلیم کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، اس لیے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور عملے کی بروقت حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور فرائض میں غفلت یا مسلسل غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے بچوں کو معیاری تعلیم دیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار