رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

دکی: ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس، دو کوئلہ کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کا جائزہ

دکی: ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس، دو کوئلہ کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں ایکسپلوسیو سے متعلق امور، دو کوئلہ کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید، سکیورٹی معاملات اور قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اجلاس میں کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دکی یونس رضا، اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی، متعلقہ انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں، انچارج سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، انسپکٹر آف مائنز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں کمپنیوں کے ایکسپلوسیو لائسنسوں کی تجدید کے کیسز پر متعلقہ محکموں کی رپورٹس، سکیورٹی کلیئرنس، قانونی تقاضوں اور حفاظتی اقدامات پر غور کیا گیا۔

قواعد کی مکمل پابندی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لائسنسوں کی تجدید اور دیگر معاملات تمام قانونی و انتظامی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپلوسیو سے متعلق معاملات میں غفلت یا غیر ضروری تاخیر قابلِ قبول نہیں، جبکہ عوام اور کان کنی کے شعبے سے وابستہ افراد کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ایکسپلوسیو کے استعمال، ذخیرہ اور نقل و حمل سے متعلق حفاظتی و قانونی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا تاکہ قواعد کی خلاف ورزی کا تدارک ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع دکی میں کان کنی کے شعبے کی اہمیت کے پیش نظر محفوظ اور قانونی کان کنی کا فروغ، حفاظتی معیار کی بہتری اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس کے اختتام پر افسران کو ہدایت کی گئی کہ ایکسپلوسیو سے متعلق تمام کیسز میں قواعد و ضوابط، سکیورٹی تقاضوں اور قانونی طریقہ کار کی مکمل پابندی کرتے ہوئے رپورٹس اور ضروری کارروائی بروقت مکمل کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار