رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

راحیلہ حمید خان درانی کا بیوٹمز کوئٹہ میں ایم ڈی کیٹ امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات پر اطمینان

راحیلہ حمید خان درانی کا بیوٹمز کوئٹہ میں ایم ڈی کیٹ امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات پر اطمینان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی، انتظامی امور اور امیدواروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر سے تقریباً ساڑھے 9 ہزار طلبہ و طالبات کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا شفاف اور بہترین انداز میں انعقاد پوری ٹیم کی محنت کا ثبوت ہے، جس پر متعلقہ حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کا شفاف اور میرٹ پر انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امیدواروں کو سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، اور تمام امیدواروں کو بلا خوف و دباؤ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔

راحیلہ حمید خان درانی نے امتحانی عمل کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، وائس چانسلر بی یو ایم ایچ ایس ڈاکٹر شبیر لہڑی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

کوئٹہ اور اسلام آباد میں امتحانی مراکز

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے MDCAT 2026 کا امتحان مقررہ تاریخ، وقت اور ضوابط کے مطابق کامیابی سے منعقد ہوا۔ بلوچستان میں امتحان یونیورسٹی کی زیرِ نگرانی ہوا اور صوبے کے امیدواروں کے لیے کوئٹہ اور اسلام آباد میں دو مراکز قائم کیے گئے، جہاں کوئٹہ مرکز میں تقریباً 9,240 اور اسلام آباد مرکز میں تقریباً 720 مرد و خواتین امیدواروں نے شرکت کی۔

امتحان کے دوران وائس چانسلر BUMHS پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، وائس چانسلر BUITEMS پروفیسر خالد حفیظ، پروفیسر ڈاکٹر سید رؤف شاہ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر دین محمد، رجسٹرار سید اورنگزیب اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ سمیت دیگر حکام نے بھی مختلف مراکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی، نظم و ضبط اور امیدواروں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق امتحان مقررہ وقت پر شروع ہوا اور پُرامن، شفاف اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، جبکہ کسی بڑے ناخوشگوار واقعے یا انتظامی رکاوٹ کی اطلاع نہیں ملی۔ انتظامیہ نے صوبائی حکومت، محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، BUITEMS انتظامیہ، امتحانی عملے اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار