رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

رکھنی میں ماڈل بازار، ٹریفک مینجمنٹ اور مین بازار سڑک کی کشادگی پر کمشنر کوہِ سلیمان کا اجلاس

رکھنی میں ماڈل بازار، ٹریفک مینجمنٹ اور مین بازار سڑک کی کشادگی پر کمشنر کوہِ سلیمان کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان/رکھنی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیرِ صدارت ماڈل بازار اور مین بازار کے منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعمیراتی کام کی پیش رفت، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بارکھان تا رکھنی روڈ محمد ظفر کھوسہ، ایس ای سی اینڈ ڈبلیو محمد رزاق، ایکسیئن بی اینڈ آر فضل محمد زرکون، انجینئر عبدالرحمٰن کھیتران اور اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماڈل بازار کے تعمیراتی کام کو مقررہ تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے، شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، عدالت والے روڈ کی کلیئرنس، بائی پاس سے مین روڈ تک راستہ کھولنے اور مین بازار میں سڑک کی کشادگی پر غور کیا گیا، جبکہ متعلقہ ایس ای نے ٹریفک، سڑکوں پر رکاوٹوں اور تجاوزات کے مسائل سے آگاہ کیا۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور آمدورفت آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور مذکورہ کام ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار اور مین بازار کی بہتر منصوبہ بندی سے شہریوں کو سہولت ملے گی اور ٹریفک کا نظام بھی بہتر ہوگا، جبکہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ مسائل کے حل کے اقدامات یقینی بنائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار