رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

زیارت: سرکاری ملازمین کے SAP ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی درستگی، ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس

زیارت: سرکاری ملازمین کے SAP ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی درستگی، ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت SAP (Systems, Applications and Products) ریکارڈ میں سرکاری ملازمین کی تاریخِ پیدائش کی درستگی و تصحیح کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زیارت عبدالمالک درانی، اسسٹنٹ کمشنر زیارت حبیب الرحمن کاکڑ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالنعیم پانیزئی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نقیب اللہ کاکڑ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں SAP ریکارڈ میں درج تاریخِ پیدائش کی درستگی، تصحیح اور اس سلسلے میں موصول درخواستوں و کیسز کا جائزہ لیا گیا اور درخواست فارموں، معاون دستاویزات اور سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے کردار اور ذمہ داریوں پر بھی بات ہوئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ سروس ریکارڈ کو درست، مکمل اور شفاف رکھنے کے لیے تمام محکمے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تاریخِ پیدائش سے متعلق تمام کیسز کی مکمل اور غیر جانبدارانہ جانچ پڑتال کی جائے اور دستاویزات کی باقاعدہ تصدیق کے بعد ہی قواعد کے مطابق کارروائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور بروقت تصدیق مؤثر انتظامی امور کا بنیادی تقاضا ہے، اور ملازمین کے ریکارڈ کے معاملات میں میرٹ، شفافیت اور دستاویزی ثبوت کو بنیادی اہمیت دی جائے تاکہ سرکاری ریکارڈ میں کوئی غلطی، ابہام یا تضاد باقی نہ رہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار