رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سوراب: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، غیر حاضر عملے اور عطائیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

سوراب: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، غیر حاضر عملے اور عطائیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناءاللہ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر یوسف ثانی، خزانہ افسر عبدالمالک، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اسماعیل، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس فضل محمد قمبرانی، ڈرگ انسپیکٹر فہد منظور، ایم اینڈ ای پی پی ایچ آئی جئیند بلوچ، پی پی ایچ آئی نمائندہ فیصل بلوچ سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مراکز صحت کی کارکردگی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار