رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سیوی تا تلی شاہراہ کی بروقت تکمیل کی ہدایت، کمشنر سیوی کو کیسکو کی لوڈشیڈنگ پر بریفنگ

سیوی تا تلی شاہراہ کی بروقت تکمیل کی ہدایت، کمشنر سیوی کو کیسکو کی لوڈشیڈنگ پر بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی (سبی): کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیسکو کے ایگزیکٹو انجینئر نے بجلی کی فراہمی، لوڈشیڈنگ کے شیڈول اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی، اور بجلی سے متعلق عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں اجلاس کو سیوی تا تلی شاہراہ کے اہم ترقیاتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی پیش رفت اور تعمیراتی امور سے آگاہ کیا۔

کمشنر عرفان اللہ خان نے ہدایت کی کہ شاہراہ کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے فنڈز کے اجرا کے لیے متعلقہ اعلیٰ حکام کو مراسلہ بھیجا جائے گا تاکہ ترقیاتی کام مزید تیز ہو سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار